The Dawn News - Life & Style - Celebrity

جب والدہ حکم کریں گی، تب شادی کروں گا، خوشحال خان
ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل خوشحال خان نے کہا ہے کہ وہ دل پھینک ہیں، نہ معاشقوں کے چکر میں پڑنے والے ہیں، والدہ جب انہیں حکم کریں گی، تب ہی وہ شادی کریں گے۔

خوشحال خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا (کے پی) کے شہر نوشہرہ کے نواحی قصبے سے ہے، اگرچہ وہ اعلیٰ طبقے سے تعلق نہیں رکھتے، تاہم ان کے خاندان نے انہیں تمام سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردست انداز میں ان کی پرورش کی، انہیں خواتین کی عزت کرنا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ خاندان کی جانب سے ان کے شوبز میں آنے پر قدغن نہیں لگائی گئی بلکہ والدہ انہیں ہمیشہ اپنا کیریئر بنانے کا کہتی رہتی تھیں، یہاں تک کہ انہیں اپنے شوق کی خاطر ماڈلنگ اور اداکاری کرنے کا بھی کہتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ہر کسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے بھی ماڈلنگ شروع کرنے سے قبل دہاڑی پر ملازمت بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کسی نے شوبز میں متعارف نہیں کروایا، وہ اپنے شوق کی خاطر مختلف جگہوں پر جاکر آڈیشن دیا کرتے تھے، جس کے بعد ہی انہیں مواقع ملے۔

مردانگی سے متعلق سوال پر خوشحال خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پہاڑوں اور دیہاتی علاقوں میں زندگی گزارنے اور خواتین کی عزت کرنے اور ان پر جانیں قربان کرنے والے پٹھان مردوں کو ہی اصل مردانگی سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق پہاڑی اور دیہاتی علاقوں میں رہنے والے لوگ خواتین کی عزت کی خاطر اپنی زندگی تک قربان کردیتے ہیں اور ان کی ذاتی رائے ہے کہ وہی اصل مردانگی ہے۔

محبت اور شادی کے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دل پھینک نہیں، وہ معاشقوں کے چکر میں نہیں پڑتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے کوئی معاشقہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی صورت بن سکتی ہے۔

خوشحال خان کے مطابق انہیں جب والدہ حکم کریں گی، تب ہی وہ شادی کریں گے۔