The Dawn News - World - Middle East

تہران: اسرائیل کیساتھ جنگ بندی پر ایرانی عوام میں خوشی کی لہر، سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیل کے ساتھ 13 جون سے 24 جون تک، مسلسل 12 دن جاری رہنے والی جنگ ختم ہونے پر ایران کے عوام میں سکون اور طمانیت کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد وہ سڑکوں پر نکل آئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ 12 روز تک اسرائیل کی فضائی بمباری ایران کے تمام شہروں میں گونجتی رہی، اس دوران سیکڑوں افراد کی جانیں چلی گئیں، اور لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا، ایسے میں جنگ بندی کے راتوں رات اچانک اعلان نے ایرانی عوام میں ایک حد تک سکون کی لہر دوڑا دی۔

ایرانی دارالحکومت میں رہنے والوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان صفائی ستھرائی، معمول کی زندگی کی طرف واپسی اور (کم از کم فی الحال)  مزید کشیدگی اور طویل جنگ کے خدشات میں کمی کی امید لے کر آیا۔

وہ بہت سے ایرانی جو فضائی حملوں کے باعث شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے، وہ بھی خوش تھے کہ اب تھکا دینے والے اور مہنگے کرائے کے گھروں یا رشتہ داروں کے ہاں رہنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

ایران کے شہر شیراز سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شیما (جنہوں نے کارروائی کے خوف سے اپنا پورا نام ظاہر نہیں کیا) نے کہا کہ میں جنگ رکنے پر بے حد خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ختم ہو گیا ہے اور ہم آخرکار سکون سے جی سکیں گے، یہ ایک غیر ضروری جنگ تھی اور ہمیں عوام کو حکمرانوں کی جنگ پسندی کی پالیسیوں کی قیمت چکانی پڑی۔