The Dawn News - Pakistan - Karachi

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو بڑا جھٹکا، پنجاب اور کراچی سے 10 ایجنٹس گرفتار
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، سندھ پولیس اور حساس اداروں کی پنجاب اور کراچی میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس مقامات کی معلومات، فنڈنگ، سہولت کاری اور تخریب کاری میں معاونت فراہم کرتے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 6 سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے صوبے میں موجود بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘ کا سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سے بم حاصل کرنے والے دہشت گرد بھی ان کامیاب کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا جب کہ بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے منصوبہ ساز قانون کے شنکجے میں آگئے۔

ادھر کراچی میں بھی سندھ پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ اور حساس ادارے نے ملیر کے علاقے قائدآباد میں مشترکہ کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو حساس معلومات فراہم کرنے والے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے، گرفتار ملزمان سے ایس ایم جی رائفل، ایک ایم پی فائیو، 2 پستول اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

شعیب میمن کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات اور نقل وحرکت کی اطلاع دشمن کو فراہم کر رہے تھے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کئی اہداف کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان بن قاسم میں فوجی اور سی پیک تنصیبات کی جیو ٹیگ لوکیشن، سجاول میں نیوی اور پاک آرمی کے حساس مقامات کی لوکیشن، فوجی دستوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے تمام معلومات بھارتی افسر کو فراہم کر رہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم محمد خان عرف بلو سال 2009 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم محمد خان حساس مقامات کی تصاویر اپنے موبائل فون سے بناتا تھا، موقع ملتے ہی ملزم بارڈر کراس کر بھارت چلا جاتا تھا جہاں بھارتی فوج کے افسران اس کے موبائل فون میں محفوظ ڈیٹا کو اپنے پاس منتقل کر لیتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، وہ پیشے کے اعتبار سے مچھیرے ہیں، گرفتار ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تربیت لینے کے لیے متعدد بار بھارت بھی جا چکے ہیں۔