The Dawn News - Life & Style - Celebrity

شکیل احمد سے ملاقات شاندار تجربہ تھا، ان کا جملہ آج بھی ذہن میں محفوظ ہے، مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سینیئر اداکار شکیل احمد سے اپنی ایک یادگار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لمحہ آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں مریم نواز ان کے پاس آئی تھیں اور انہیں آفر کی تھی کہ اگر ہماری پارٹی الیکشن جیت گئی تو آپ ہمارے ساتھ کام کریں، اس پر انہوں نے سرسری طور پر ہاں کر دی تھی۔

ان کے مطابق جب پارٹی نے الیکشن جیت لیا تو ابتدا میں وہ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جھجک کا شکار تھیں، کیونکہ انہیں اپنی ملازمت میں دلچسپی تھی، لیکن پھر بعد میں انہوں نے پارٹی جوائن کرلی۔

مریم اورنگزیب نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ’فلم سٹی‘ کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے بعد فلم سازوں کو فلم کی ایڈیٹنگ وغیرہ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایسے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت فلم سازوں کو فلم بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے جلد ہی خوشخبری سامنے آئے گی۔

اداکار شکیل احمد سے اپنی ملاقات کا تجربہ بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کراچی کے لیے سفر کر رہی تھیں، اس دوران ان کی ٹانگ میں شدید تکلیف تھی، جس کی وجہ سے وہ فلائٹ کے دوران مسلسل رو رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی برابر والی نشست پر شکیل احمد بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے ان سے پوچھا، ’بیٹا کیا ہوا؟‘ جس پر مریم اورنگزیب نے اپنی تکلیف کے بارے میں بتایا، تو شکیل احمد نے کہا کہ ’بیٹا! مایوسی کفر ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ شکیل احمد کا یہ جملہ آج بھی ان کے ذہن میں محفوظ ہے اور جب بھی وہ کبھی مایوسی کا شکار ہوتی ہیں تو فوراً انہیں یہ جملہ یاد آ جاتا ہے اور وہ ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکاروں کا لوگوں کی زندگیوں میں اہم کردار ہوتا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا بولتے ہیں، لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔