The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا پولیس کا رات کے اوقات میں آپریشنز کیلئے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ تھرمل ڈرونز کی خریداری سے رات کے اوقات آپریشنز میں مدد ملے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، پوری دنیا میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے، پولیس کو تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے ڈورنز کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو رات کے وقت تھرمل ڈرونز کی بھی ضرورت ہے، ڈرونز کی خریداری پر کام جاری ہے، جلد اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون اور کواڈکاپٹر کے ذریعے حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے قبائلی علاقوں کے عوام نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔

دو دن قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز حملوں، کواڈ کاپٹر کے ذریعے عوام کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایسے حملوں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔