The Dawn News - World - Middle East

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم، غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر فوری عالمی اقدام کا مطالبہ
فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پیشِ نظر فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق فرانسیسی نیوز چینل ’ایل سی آئی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ژاں نوئل بارو نے غزہ میں فلسطینی امداد حاصل کرنے والوں کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور انسانی وقار کی توہین قرار دیا۔

ژاں نوئل بارو نے کہا کہ صرف مئی کے مہینے میں غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش کے دوران کم از کم 500 فلسطینی شہید اور تقریباً 4 ہزار زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ فرانس اور یورپی یونین دونوں غزہ میں محفوظ اور منصفانہ خوراک کی تقسیم کی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

ژاں نوئل بارو نے کہا کہ ’غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہ ایک مشترکہ اقدام کے تحت ہوگا جو تمام فریقوں کو ایسی صورتِ حال پیدا کرنے کی ترغیب دے گا جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔