The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے  ضلع دکی میں  سیکیورٹی  فورسز کے آپریشن میں  فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار  کرلیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر)  کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں  فورسز نے  خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران  بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری  ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے  بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شجاعت و مہارت سے دشمن کو شکست دی،
سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ  گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے کی کوشش میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئ تھے، جبکہ  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں فورسز کے قافلے پر بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا ، بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔