The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا
کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے. بارشوں کے بعد کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

3 دن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات ہوچکے ہیں، پرندے ٹکرانے سے ایک غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ گراؤنڈ ہے۔

نجی کمپنی کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا تھا، طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اضافی برڈ شوٹر اور اقدامات کی ہدایت دے رکھی ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلائی دبئی کے طیارے نے علی الصبح لینڈنگ کی، کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی رپورٹ کی تھی، پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندے کی باقیات نہیں ملیں۔