The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان مریض بنانے کی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانے کی مشین بن گیا ہے، ہم پہلے مریض بناتے ہیں پھر اُس کا علاج کرتے ہیں، یہ ہیلتھ کیئر سٹم نہیں سک کیئر سسٹم ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جس حساب سے پاکستان میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں اور یہاں بیماریاں موجود ہیں اس سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہسپتالوں کا حشر دیکھ کر لگتا ہےکہ جیسے یہاں کوئی سیاسی جلسہ ختم ہوا ہے، ایک ریلا جاتا ہے تو دوسرا  آرہا ہوتا ہے، دنیا کے کسی ہسپتال میں آپ ان کنڈیشنز کے ساتھ علاج نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا پاکستان میں بچوں کی پیدائش کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ 3.6 فیصد ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر سال 61 لاکھ افراد کا آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ آبادی ہر سال پیدا کر رہے ہیں، صرف 2 سال قبل تک ہم 59 لاکھ بچے سالانہ پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے پناہ اضافے کے باعث نتیجتاً 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہی ٹرینڈ برقرار رہا تو ہمیں ہرسال 66 ہزار نئے اسکول بنانا پڑیں گے اور اس کے لیے 6 لاکھ 80 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے  ہسپتال میں گنجائش ختم ہو گئی ہے، ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں، ہم نے خود یہ سسٹم تباہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے ہو رہی ہیں، پاکستان میں سیوریج  کے پانی کو ٹریٹ کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کے سیوریج کا پانی، انڈسٹریز سے نکلنے والا فضلہ کسی نہ کسی نالے سے گزر کر کسی کے پینے میں شامل ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں کے گردے فیل اور انہیں دیگر بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔