The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی ٹیکہ جات کی تیسری مہم کا آغاز
وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تیسری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے بنیادی مرکز صحت گولڑہ میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تیسری مہم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سمیت محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت نے ’بگ کیچ اپ‘ ویکسین مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ان بچوں کے لیے ہے، جو کورونا وبا کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے، اسلام آباد میں آج سے شروع ہونے والی 12 روزہ مہم کے دوران بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر انسداد پولیو مہم نہ ہو تو ہر سال 25 ہزار کیسز سامنے آ سکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سیوریج نظام کی خرابی، آبادی میں تیز اضافہ، اور وسائل کی کمی ملک کو بحران کی طرف لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔