The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں، ریحام رفیق کا انکشاف
ابھرتی ہوئی اداکارہ، و ڈانسر ریحام رفیق نے کہا ہے کہ ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہہ نہیں ہے، آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو پہلے سے ہی انڈسٹری میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے متعلق خبردار رہنا چاہیے۔

ریحام رفیق نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ڈراما انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان نمبر ون کا مقابلہ رہتا ہے لیکن بعض اداکارائیں مقابلہ کرنے کے بجائے منفی رویوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کیا، نہ وہ کسی سے اپنا موازنہ کرتی ہیں، البتہ انہوں نے دیکھا ہے کہ بعض اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے جلتی ہیں، جس وجہ سے ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ انسٹاگرام پر تیاری یا منصوبہ بندی کرکے ریلز شیئر نہیں کرتیں، انہیں بعض ریلز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتیں۔

شادی سے متعلق سوال پر ریحام رفیق نے کہا کہ شادی کرنے سے ان کے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑا، ان کے شوہر اور سسرالی بہت اچھے ہیں، ان پر کسی طرح کی کوئی پابندیاں نہیں۔

اداکارہ کے مطابق شوہر اور ساس نے نہ صرف انہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی دے رکھی ہے بلکہ وہ ان کا خیال بھی رکھتے ہیں، چھٹی والے دن انہیں آرام کرنے کا کہتے ہیں۔

ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ شادی سے ان کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑا، جیسے ان کی زندگی پہلے تھی، ویسی ہی شادی کے بعد ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے تسلیم کیا کہ ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ نہ صرف ڈراما انڈسٹری بلکہ کوئی بھی انڈسٹری لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ نہیں ہے، لڑکیوں کو خود ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری میں آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے طریقے آنے چاہیے، انہیں ذہنی طور پر بھی تیار رہنا چاہیے کہ وہ ایسی انڈسٹری کا حصہ ہیں جو زیادہ محفوظ نہیں، ان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ریحام رفیق نے بتایا کہ ہر انڈسٹری میں برے اور اچھے لوگ ہوتے ہیں، یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کس راستے کا انتخاب کرتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے ڈراما انڈسٹری کو لڑکیوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔