The Dawn News - Pakistan - Lahore

نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، اسحقٰ ڈار
نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات کوششوں کے باعث بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، اقتصادی ایجنڈے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، شرح سود کو 22 سے کم سے 11 فیصد کر دیا ہے، ملکی ترقی ہو گی تو فی کس آمدنی بھی بڑھے گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی، ہم نے فضاؤں میں ان کے 6 طیارے مار گرائے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا، ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا اور بھارت کے خلاف فتح عطا کی، پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اسے ہمیشہ یاد رہےگا، ہم ملک میں دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ایران کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے، پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی نہ صرف مذمت کی بلکہ سفارتی طور پر برادر اسلامی ملک کی مدد بھی کی۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، داتا گنج بخش کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، داتا دربار میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔