The Dawn News - World - Middle East

یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ
برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے  کیے تھے، فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ جہاز پر موجود مسلح سیکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

میری ٹائم سیکیورٹی فرم ’ امبری ’ نے ایک انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایک تجارتی جہاز پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ بحیرہ احمر میں شمال کی طرف سفر کر رہا تھا،  فرم کے مطابق جہاز پر آٹھ کشتیوں (اسکفز) سے حملہ کیا گیا۔

یمن کے حوثی باغی اس خطے میں کمرشل اور فوجی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہے ہیں، ان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے اسرائیل کے غزہ پر حملے ختم کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  نومبر 2023 سے جنوری 2025 تک حوثیوں نے 100 سے زیادہ تجارتی جہازوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جن میں سے دو جہاز ڈوب گئے اور چار ملاح ہلاک ہوئے،  اس کے نتیجے میں بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کا  سلسلہ شدید متاثر ہوا، اس راستے سے ہر سال تقریباً ایک کھرب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

حوثیوں نے امریکا  کی جانب سے مارچ کے وسط میں  بڑےپیمانےپر ہونے والے حملوں کے بعد اپنی کارروائیاں ایک خود ساختہ جنگ بندی کے تحت روک دی تھیں، اس کے بعد یہ حملے چند ہفتوں میں ختم ہو گئے اور حوثیوں نے دوبارہ کسی جہاز پر حملہ نہیں کیا، تاہم اسرائیل پر میزائل حملے وقتاً فوقتاً جاری رکھے ہیں۔