The Dawn News - Pakistan - Islamabad

صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، سینیٹر شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔

سینیٹر شیریٰ رحمٰن نے مزید کہاکہ  صدر زرداری نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے، ان کا یہ تاریخی اقدام پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی کی بنیاد بنا۔

انہوں نے کہاکہ آج صدر زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، صدر زرداری نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہیں گے۔