The Dawn News - Life & Style - Celebrity

شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تو 10 دن تک نواز الدین صدیقی نے میرا خیال رکھا، محمود اختر
سینئر پاکستانی اداکار محمود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں یورپ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تو 10 دن تک بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں ان کے ساتھ رُکے۔

محمود اختر نے اعتراف کیا کہ نوازالدین صدیقی کا ان کے اوپر قرض اور احسان ہے جو وہ کبھی چُکا نہیں سکیں گے۔

حال ہی میں انہوں نے نیو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے والدہ کے انتقال کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ والدہ کے انتقال کے اگلے سال ان کی اکلوتی بہن بھی چل بسی تھیں۔

ان کے مطابق والدہ اور بہن کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو دنیا میں تنہا پایا، انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ ننگے سورج تلے دوڑ رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

محمود اختر کے مطابق وہ فلم یورپی ملک بلغاریہ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت سے تھا اور فلم کی شوٹنگ اگلے روز دوسرے شہر میں ہونی تھی، اس لیے جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو انہیں ہسپتال پہنچایا گیا اور ان کے ساتھ ایک لڑکا رکا، جس نے 10 سے 12 دن تک ان کی دیکھ بھال کی۔

محمود اختر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ان کا خیال رکھنے والا لڑکا بولی وڈ کا مشہور اداکار نواز الدین صدیقی تھا، جو اس وقت اتنا مشہور نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز الدین صدیقی نے اپنے بچوں کی طرح کا ان کا خیال رکھا، جس کے لیے وہ عمر بھر ان کے مشکور رہیں گے۔

اداکار نے کہا کہ ایک طرح سے نواز الدین صدیقی کا ان پر قرض اور احسان ہے، جسے وہ کبھی چُکا نہیں سکیں گے۔

ان کے مطابق 10 سے 12 دن کے بعد ان کے بیٹے کے آنے کے بعد نوازالدین صدیقی وہاں سے چلے گئے لیکن وہ ان کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

محمود اختر نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد کبھی ان کی نوازالدین صدیقی سے ملاقات یا بات نہیں ہوئی، البتہ بولی وڈ اداکار نے ایک ٹی وی شو میں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا تھا۔

بھارتی اداکار کی جانب سے بیماری میں سینئر پاکستانی اداکار کا خیال رکھنے کی بات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نوازالدین صدیقی کی تعریفیں بھی کیں۔