The Dawn News - Pakistan - Punjab

عمران خان کی کال پر تحریک کا آغاز ہو چکا، اس کا عروج 5 اگست ہی ہوگا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے روٹین کی بات کی تھی جس کا مطلب تھا کہ 90 دن میں کچھ نہ کچھ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار، بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی کال پر تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس کا عروج 5 اگست ہی ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور خان صاحب کے کھلاڑی ہیں اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی امور کے ساتھ ساتھ حکومتی امور بھی چلا رہے ہیں۔

صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی سیاسی جماعت ہے اور بڑی جماعتوں میں ایسا ہوتا ہے ، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، میری عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے بات ہوئی ہے،ان سے کہا ہے جو بھی بات ہے وہ پارٹی کے اندر ہونی چاہیے۔

علی امین گنڈا پور سے سے متعلق فضل الرحمٰن کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے فیصلے خود کرتی ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، بعض لوگوں کو علی امین برداشت کر رہے ہیں جو ان کو پسند نہیں کرتے، پارٹیاں پسند نا پسند پر نہیں چلتی، ہم دوسری پارٹیوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرتے۔

انہوں نےکہا کہ  تحریک کے حوالے سے حکومت کا شدید نوعیت کا رد عمل ایک سیاسی بیان بازی ہے، پاکستان تحریک انصاف کوئی گوریلا فورس تو  ہے نہیں کہ ہم آئیں اور کہہ دیں کہ چیزوں کو توڑ دیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ہم آ کر حملہ آور ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لوگوں کو  تنہا کریں گے،خان صاحب کو اندر رکھیں گے اور پھر کہیں برداشت کرو،حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں ان کو سوچنے کی ضرورت  ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے متعلق جتنے بھی نام ہیں وہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیے ہوئے ہیں، سینیٹ کے حوالے سے جو لسٹ میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی نام تھے وہ ہم خان صاحب سے مل کر فائنل کر چکے تھے اگر میری ملاقات بانی سے ہوئی تو اس معاملے پر مزید بات چیت ہوگی۔