The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ہر 2 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری پاکستان قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور  وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیر داخلہ،صوبائی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا، قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزا صورتحال بنی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے حکام سے بریفنگ لی ہے، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، بارشوں کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات دی تھی لیکن بدقسمتی سے بارشوں سے پورے پاکستان میں انسانی جانیں ضائع ہوگئیں، بالخصوص سوات میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ کے لیے موثر اقدامات کے لیے پوری تیاری کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی ترقی کے لیے ہم سب مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں متنبہ کیا کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بڑے سوالات اٹھ رہے تھے لیکن انہوں نے حیرانی میں مبتلا کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 10 کھرب روپے سے بڑھ گیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔