The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا جائے گا، کابینہ نے انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویہ کی درآمد پر 5 سال کی مزید استثنٰی کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی، فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا، پنشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔

وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کرے گی، غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز کیے گئے سیکٹرز کے ملازمین کو انکے حقوق ملیں گے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ہسپتالوں اور متعلقہ صحت کےاداروں میں استعمال ہونے والی انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر  5 سال کی مزید استثنٰی کی منظوری دے دی، یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری  دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنی دیا گیا ہے۔

ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کے لئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔