The Dawn News - Sport

معاوضوں اور ڈیلی الاؤنسز کی عدم ادائیگی، کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ فیڈریشن حکام پر برس پڑے
معاوضوں اور ڈیلی الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ اور حنان شاہد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی مینجمنٹ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈیشن کھلاڑیوں سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، وعدے کے باوجود ہمیں ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کیخلاف میدان میں آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام نے ہاکی پلیئرز کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں وہ سب سامنے لے کر آئیں گے۔

فیڈریشن کے اعلیٰ حکام ماہانہ 10،10 لاکھ روپے تنخواہیں لے رہے ہیں، اُن سب لوگوں کے گھر چل رہے ہیں اس لیے انہیں شرم نہیں آتی، مر کون رہا ہے ؟ وہ کھلاڑی، جو اس کھیل کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ اب ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، پانی سر سے گزر گیا، لوگوں سے بہت جھوٹ بول لیا ہے، آئندہ کوئی جھوٹ نہیں بولا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے شکوہ کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ حکام اُن کا فون نہیں اٹھاتے، میسجز کا بھی جواب نہیں دیتے، فیڈریشن کہتی تھی کہ آپ لوگوں کو تمام ڈیلیز مل جائیں گی، ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا لیکن ہمیں صرف اُمیدیں دلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سر پر رہوں گا، ٹیم میں کھیلوں یا نہیں یہ اللّٰہ کی ذات کو معلوم ہے، پی ایچ ایف کی ایک ایک چیز سامنے لے کر آؤں گا، کوچز اور منیجمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں نہ روکا جائے، میری جنگ صرف اپنے کھلاڑیوں کے لیے ہے۔

اس موقع پر قومی ہاکی پلیئر حنان شاہد نے سوال اُٹھایا کہ جن پلیئرز کو معاوضے نہیں مل رہے  وہ اپنی ٹریننگ کیسے جاری رکھیں گے اور آئندہ ٹورنامنٹ پر فوکس کریں گے ؟ ہم نے کسی اضافی چیز کا مطالبہ نہیں کیا،  صرف اپنا حق مانگا ہے، مشکل وقت میں پی ایچ ایف کے تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرد مسلسل دوسری بار ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا بلکہ پہلی بار ایف آئی ایچ مینز پرولیگ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں بھی برقرار رکھی تھیں۔