The Dawn News - Pakistan - Islamabad

موسمیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دونوں کے دوران این ڈی ایم اے کا دوسرا وزٹ کر رہا ہوں، حالیہ دنوں میں چکوال، لاہور  اور پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے  وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط پلان بنائے، وفاقی حکومت قومی ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اس سال کے تجربے کو مدنظر رکھ کر کے آئندہ سالوں کی تیاری کریں، مون سون کے آئندہ سیزن کے لیے منصوبہ بندی کر کے نقصانات کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بے پناہ بارشیں ہوئیں، حکومتِ پنجاب نے مریم نواز شریف کی قیادت میں ان حالات کا شاندار مقابلہ کیا، باقی صوبوں نے بھی بہترین کام کیا ہے، جس کی وجہ سے کم نقصانات ہوئے، لیکن جو جانیں حالیہ مون سون سیزن کے دوران ضائع ہوئیں، ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  لوگوں میں شعور کا اُجاگر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اور این ڈی ایم اے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔