The Dawn News - Life & Style - Celebrity

عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کا صبا فیصل کی تنقید پر دلچسپ جواب
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام کی جانب سے اداکارہ صبا فیصل کی تنقید کا جواب دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چند دن قبل صبا فیصل نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹی وی شو پر بیٹھ کر اداکاروں کی برائیاں کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تھا، تاہم ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا، جو کہ ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی شو میں ڈراموں پر تبصرے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

صبا فیصل نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ عتیقہ اوڈھو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور رہیں، نادیہ خان اچھی ٹی وی میزبان رہی ہیں جب کہ مرینہ خان اچھی ہدایت کارہ رہی ہیں، مذکورہ تمام بہترین اداکارائیں نہیں اور وہ شو میں اداکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔

اب صبا فیصل کی تنقید پر عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان نے جواب دیتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔

ٹی وی شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں عتیقہ اوڈھو اور سعدیہ امام نے صبا فیصل کی تنقید پر برا منانے یا انہیں کرارا جواب دینے کے بجائے ان کی تنقید پر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی صبا فیصل کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔

عتیقہ اوڈھو اور سعدیہ امام نے کہا کہ صبا فیصل بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ اچھا کام کیا اور امید ہے کہ آنے والے ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں بھی اچھا کام کرتی نظر آئیں گی۔

پروگرام کے میزبان نے بھی صبا فیصل کی تعریفیں کیں اور ان کی تنقید پر برا منانے کے بجائے انہیں پیغام دیا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کی جانب سے صبا فیصل کی تنقید کا دلچسپ جواب دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کیں۔