The Dawn News - Life & Style - Celebrity

پاکستان مخالف بولی وڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر رنویر سنگھ کو تنقید کا سامنا
معروف بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو اپنی آنے والی پاکستان مخالف بولی وڈ فلم ’دھرندر‘ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کرنے لگے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق ’دھرندر‘ کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب کے معروف شہر ’لدھیانہ‘ کے ایک گاؤں میں جاری ہے، جہاں سے شوٹنگ کی ایک مختصر ویڈیو اور تصاویر سامنے آئیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں رنویر سنگھ کو  لمبے بالوں اور سرمہ لگی آنکھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شوٹنگ کے مقام پر ایک دیوار پر لہراتا پاکستانی پرچم نظر آرہا ہے۔

شوٹنگ سیٹ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف فلم کی ٹیم بلکہ رنویر سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ کیا گیا، اب ایسے لوگ رنویر سنگھ کا بائیکاٹ کیوں نہیں کر رہے؟

—اسکرین شاٹ

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انتظامیہ اور حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ کیسے دشمن ملک پاکستان کا قومی پرچم بھارت کی سرزمین پر لہرانے اور لگانے کی اجازت دی گئی؟

مذکورہ تنازع پر تاحال رنویر سنگھ اور فلم کی ٹیم نے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اداکار اور فلم کی ٹیم کو تنقید کا سامنا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دھرندر‘ کی کہانی کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے انتہائی خفیہ اور بڑے مشن کو دکھایا جائے گا جو کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کئی سازشوں کو بے نقاب کرتے دکھائی دیں گے۔

بعض رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ہی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے اور ماضی کی متعدد فلموں کی طرح اس فلم میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا جائے گا۔