The Dawn News - Pakistan

حکومت اور بزنس کمیونٹی میں چپقلش ختم ہوگئی، کل ہڑتال نہیں ہوگی، ایف پی سی سی آئی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی)  نے کہا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال نہیں کی جائے گی۔

صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ  نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پورے پاکستان کی ٹریڈ باڈیز ہمارے ساتھ ہیں،  فیڈریشن کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہتی،  ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ  فنانس ایکٹ کی مختلف ترامیم پر ہمارے تحفظات تھے، حکومت نے فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 37 اے پر نظر ثانی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے اور  فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 40 بی پر بھی نظر ثانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف ان تجاویز کی حتمی منظوری دیں گے، لہٰذا پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان نہیں ہوگا، البتہ ہوسکتا ہے شاید ایک دو جگہوں پر ہڑتال ہو۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ  گوجرانولہ اور کوئٹہ چیمبر کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے، ان کے علاوہ کراچی ، لاہور اور فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال نہیں کی جائے گی کیونکہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پائی  جانے والی چپقلش ختم ہوچکی ہے۔

سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانولہ چیمبر کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

دریں اثنا، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانولہ چیمبر نے 19 جولائی (کل) کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اکرام الحق کا کہنا تھا کہ ہڑتال کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں، حکومت نے ہماری تجاویز کو سنا ہے۔

ادھر، صدر ملتان چیمبر  کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے پانچ بڑے مطالبات ہیں، تاجر برادری کے مطالبات کو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھا گیا ہے، حکومت کا رویہ مثبت ہے، ہم ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی اور گوجرانولہ چیمبرز آف کامرس نے بھی ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب، صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پہلی مرتبہ فیڈریشن اور انجمن تاجران ایک ساتھ کھڑے ہیں،  ابھی ملک گیر ہڑتال کی ضرورت نہیں ہے، تاجر برادری کے مسائل مشترکہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارون اختر نے چار نکات پر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کے ساتھ چار گھنٹے مذاکرات کیے گئے ہیں، وزیر اعظم نے ہارون اختر کو مسائل کرنے کا اختیار دیا ہے۔

صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ  امید ہے کہ مسائل حل ہوجائیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے۔