The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی اور لاہور چیمبر کی اپیل پر دونوں شہروں میں اہم مارکیٹیں بند، پشاور میں کاروبار جاری
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کی جانب سے ہڑتال کی کال پر شہر قائد اور لاہور میں اہم مارکیٹیں بند ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےاختیارات میں توسیع پر وفاقی حکومت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلیے تھے، تاہم کراچی اور لاہور چیمبرز کی جانب سے آج ہڑتال کی کال برقرار رکھی گئی تھی۔

کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے ہڑتال کی کال پر اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹیں زینب مارکیٹ، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود مارکیٹوں سمیت اہم مارکیٹیں بند ہیں۔

کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے جمعہ کی شب پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک روزہ ہڑتال پرامن ہوگی، تاہم اگر حکومت نے تحریری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

دوسری جانب پشاور اور دیگر شہروں میں مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے، پشاور چیمبر نے آج کی ہڑتال مؤخر کرکے 15 اگست کی تاریخ دی تھی، تاجر برادری میں ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر گہری تقسیم دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تاجروں میں اختلافات سامنے آئے تھے، ایف پی سی سی آئی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جب کہ کراچی اور لاہور چیمبر نے ہڑتال کی کال برقرار رکھی تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اختیارات میں توسیع پر حکومت نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کو قائل کرلیا تھا، لیکن بڑے چیمبرز کو رام نہیں کرسکی۔

تاجروں نے مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری نہ کرنے پر ہڑتالوں کا دائرہ وسیع کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔