The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

امیدواروں کے دستبردار نہ ہونے پر حکومت اور اپوزیشن کا خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن مشترکہ لڑنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن  نے فیصلہ کیا ہے کہ بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے کی صورت میں بھی 6،5 کا فارمولا برقرار رہےگا۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد  کا کہنا تھا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر میری بات وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ہوئی ہے، کوئی امیدوار دستبردار نہیں ہوگا تو ووٹ کاسٹ پر وقت ضائع ہوجائےگا۔

انتخابات پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم نہ ہو سکے

خیرپختونخوا میں 21 جولائی کو شیڈول سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ختم نہ ہو سکے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام نظر آئی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ اجلاس سے قبل حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، ناراض رہنماؤں کے ساتھ گزشتہ روز مذاکرات کے 2 ادوار کی ناکامی کے بعد آج صبح پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو رضامند کر کے کاغذات واپس لینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

تاہم ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنے مؤقف پر کھڑے رہنے کا پیغام دیا، تحریک انصاف کے رہنما عرفان سلیم نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سینیٹ الیکشن سےدستبردار ہوں گے اور نہ ہی اس کھیل کا حصہ بنیں گے، ہم اس الیکشن میں گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑے ہیں‘۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما خرم ذیشان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم ان لوگوں سے مفاہت پر یقین نہیں رکھتے، جو غاصب ہیں، چور ہیں، لٹیرے ہیں، جو اس ملک کو تباہ و برباد کرنے والے لوگ ہیں، میں ان لوگوں سے کسی صورت نہ مفاہمت کروں گا اور جو مفاہمت کی کوشش کرے گا اسے بھی ہر صورت میں ناکام کروں گا‘۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا  کہ سینیٹ امیدواروں کی حتمی منظوری سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دی ہے، فیصلے کا احترام کیاجاناچاہیے۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ کے ناراض امیدواروں کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدوارں کے ناموں کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نور الحق قادری کے نام فائنل کیے، خواتین کی نشست کے لیے روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی نے ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشعال یوسفزئی کا نام پر مہر لگائی۔

قبل ازیں، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو شیڈول انتخابات میں اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں پیر (21 جولائی) کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو دستبردار نہ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔