The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش، موسم خوشگوار، راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، دوسری جانب اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوئی، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، پنجاب کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسٹیڈیم روڈ، جیل چورنگی، مزار قائد، ایم اے جناح روڈ، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، تاہم یہ سلسلہ چند گھنٹے بعد تھم گیا۔

دوسری جانب حیدرآباد، مٹیاری، بدین، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، سکھر، خیرپور میں بھی بادل جم کر برسے، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سندھ کے متعدد اضلاع میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے  پر سائرن بجائےگئے، راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ تک پہنچ گئی تھی، جب کہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد ایک ہزار 752 فٹ ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح کو ایک ہزار سات سو چھیالیس فٹ تک برقرار رکھا جائےگا ۔۔ اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔۔۔