The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

’26 ویں ترمیم کے تحت ہائیکورٹ گورنر پختونخوا کو حلف برداری کا حکم دے سکتی ہے‘
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات پھر سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے کل کی تاریخ دے رکھی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت عدالت عالیہ گورنر خیبرپختونخوا کو مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کا حکم دے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مخصوص ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پر گزشتہ سال بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔

اپوزیشن نے حلف برداری کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے  پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے درخواست رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی ابرار سعید نے بتایا کہ درخواست پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب نہیں ہوسکی تھی، جس کے بعد سینیٹ کے الیکشن کھٹائی میں پڑ گئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 9 بجے طلب کیا گیا تھا، جو 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا، مخصوص نشستوں پراراکین کی حلف برداری ایجنڈے کا حصہ تھی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی شیر علی آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی، اسپیکر نے گھنٹیاں بجائیں لیکن ارکان ایوان میں نہیں آئے، جس کے بعد انہوں نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا تھا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستوں کے اراکین نے آج حلف اٹھانا تھا، جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان شامل ہیں، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) اور مسلم لیگ (ن) کے 7، 7، پیپلز پارٹی کے 4، اے این پی کے 2 اور پی ٹی آئی پی کے ایک رکن کو حلف اٹھانا تھا۔

اسپیکر نے رولنگ دی کہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد پوری نہیں ہے، اپوزیشن کے ارکان نے اسپیکر کی ڈائس کی سامنے اجلاس ملتوی کرنے پر احتجاج کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدوار اسمبلی میں موجود رہے۔

پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے کورم مکمل نہیں ہوسکا تھا۔