The Dawn News - Pakistan - Sindh

نئی پارٹی بنارہا ہوں،جس میں پیپلزپارٹی( شہید بھٹو) کو ضم کیا جائےگا، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ نئی پارٹی بنا رہا ہوں جس میں پیپلزپارٹی ( شہید بھٹو) کو ضم کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق  میر مرتضیٰ بھٹو اور غنویٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی پارٹی بنارہا ہوں، جس میں  پیپلزپارٹی( شہید بھٹو ) کو ضم کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما تو پارٹی کے وفادار نہیں،ان سےکوئی ڈیل نہیں کروں گا مگر نئی پارٹی کے بعد سید زین شاہ سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول میرے بچپن سےدوست ہیں مگر 30سالوں سے ان سے بات نہیں کی۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ  میں نے ریحام خان کی کتاب پڑھی ہے،وہ ایک بہادر خاتون ہیں۔

خیال رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر  نے گذشتہ ہفتے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پہلی بار نئی سیاسی جماعت  بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے  والد مرتضٰ بھٹو نے 1995  میں  پاکستان پیپلزپارٹی ( شہید بھٹو)  قائم  کی تھی۔

1996 میں مرتضٰی بھٹو کی وفات کے بعد سے اس پارٹی کی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی والدہ غنویٰ بھٹو ہیں۔