The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بنوں: خوارج کی پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش، چوکیوں پر حملے ناکام
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کےحملے پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں دو پولیس چیک پوسٹوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے، حملے میں پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔

بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، جب کہ حملے میں چوکی کی عمارت ُ پولیس تنصیبات اور نفری محفوظ رہی۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)  بنوں سجاد خان نے بنوں پولیس کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے تمام جوانوں کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

آئی جی پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہر محاذ پر چوکنا، مستعد اور مکمل طور پر تیار ہے۔ آئندہ بھی ایسے تمام حملوں کا بھرپور اور جرأت مندانہ انداز میں جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔