The Dawn News - Tech

ایلون مسک کا بچوں کے لیے ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان
ارب پتی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ (Grok) کا بچوں کے لیے خصوصی ورژن متعارف کروانے جا رہے ہیں، جسے ’بے بی گروک‘ (Baby Grok) کہا جائے گا۔

مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہفتے کے روز کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ اب بچوں کے لیے موزوں اور محفوظ مواد پر مبنی ایک نئی ایپ پر کام کر رہی ہے، تاہم انہوں نے مذکورہ مجوزہ ایپ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یورپی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر مذکورہ منصوبہ مکمل ہوتا ہے تو ایلون مسک ان چند ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہو جائیں گے جو بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم بنا رہی ہیں۔

اے آئی ایکس کے علاوہ گوگل کی اے آئی کمپنی بھی ان کمپنیوں میں شامل ہے جو بچوں کو ہوم ورک میں مدد فراہم کرتی ہے، اور چیٹ جی پی کی جانب سے بھی بچوں کا اے آئی منصوبہ قابل ذکر ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے بچوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے اعلان سے قبل حالیہ ہفتوں میں گروک 4 لانچ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ہر مضمون میں ’پی ایچ ڈی لیول‘ کی کارکردگی دکھا سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ چیٹ بوٹ میں شامل کی گئی نئی کوڈنگ کی وجہ سے کئی متنازع اور نفرت انگیز جوابات سامنے آئے۔

حیرت انگیز طور پر گروک کو گوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹورز پر ’ٹین‘ یا 12 پلس کا درجہ دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کچھ کم عمر بچے اب بھی اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بچوں کے لیے اے آئی ایپس ایک مثبت قدم ہو سکتی ہیں مگر ایسی ایپس پر اعتماد کرنا والدین کے لیے باعث تشویش ہو سکتا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ ’بے بی گروک‘ کس معیار کے مواد پر مشتمل ہو گا اور اس میں کن حفاظتی اقدامات کو شامل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو متنازع یا نامناسب مواد سے بچایا جا سکے، تاہم ممکنہ طور پر اسے بچوں کے لیے محدود فیچرز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں گروک پر دو نئی اے آئی کمپینینز بھی متعارف کروائی گئی  جن میں ایک 22 سالہ جاپانی اینیمے لڑکی شامل ہے جو صارف کے حکم پر صرف زیر جامہ پہن لیتی ہے جبکہ دوسرا کردار ایک ’گالی گلوچ کرنے والا ریڈ پانڈا‘ ہے جو صارفین کو نازیبا زبان میں برا بھلا کہتا ہے۔