The Dawn News - World

انسانوں نے گوگل اور اوپن اے آئی کے جنریٹیو اے آئی ماڈلز کو ریاضی کے عالمی مقابلے میں ہرا دیا
انسانوں نے گوگل اور اوپن اے آئی کے بنائے گئے جنریٹیو اے آئی ماڈلز کو اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں شکست دے دی، اے آئی کے یہ ماڈلز پہلی بار گولڈ میڈل کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اے آئی ماڈلز مکمل نمبر حاصل نہیں کر سکے، جب کہ 5 نوجوانوں نے انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) میں مکمل 42 میں سے 42 نمبر حاصل کیے، جو کہ ہر سال منعقد ہونے والا ایک باوقار مقابلہ ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کی عمر 20 سال سے کم ہونی لازم ہے۔

گوگل نے بتایا کہ اس کے جیمینائی چیٹ بوٹ کے ایک جدید ورژن نے آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں منعقدہ آئی ایم او کے 6 میں سے 5 ریاضی کے سوالات حل کر لیے۔

امریکی ٹیک کمپنی نے آئی ایم او کے صدر گریگر دولینار کے حوالے سے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گوگل ڈیپ مائنڈ نے ایک طویل عرصے سے مطلوبہ سنگ میل حاصل کر لیا ہے، 42 میں سے 35 پوائنٹس حاصل کیے، جو گولڈ میڈل کے لیے کافی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حل کئی حوالوں سے حیران کن تھے، آئی ایم او کے گریڈرز نے انہیں واضح، درست اور زیادہ تر آسان فہم قرار دیا، تقریباً 10 فیصد انسانی شرکا نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ 5 نے مکمل نمبر لیے۔

اوپن اے آئی نے بھی کہا کہ اس کے تجرباتی ریزننگ ماڈل نے امتحان میں گولڈ لیول کے 35 پوائنٹس حاصل کیے، اوپن اے آئی کے محقق الیگزینڈر ویئی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ نتیجہ مصنوعی ذہانت میں ایک طویل عرصے سے موجود عظیم چیلنج کو حاصل کرنے کے مترادف ہے، اور دنیا کے سب سے باوقار ریاضی کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔