The Dawn News - Pakistan - Kashmir

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا، گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر میں آج سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر کے علاقوں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی خوب بارشوں کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی توقع ہے۔

وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشئرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیش آسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ  تمام ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھیں۔

مقامی انتظامیہ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔