The Dawn News - Pakistan - Punjab

نارووال: کم عمر بہن بھائی کو سلاخوں کے وار، پتھر مار کر قتل کیا گیا، متعدد مشتبہ افراد زیر حراست
نارووال کے نواحی گاؤں بھیکو چھور سے اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 6 سالہ اُمِ کلثوم اور 3 سالہ محمد وارث کو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مار کر قتل کر دیا۔

مقتولین کے والد محمد کاشف (جو ایک مزدور ہیں) نے پولیس کو بتایا کہ بچے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب قریبی دکان سے ٹافیاں اور بسکٹ خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔

کاشف نے اپنی شکایت میں سیالکوٹ صدر پولیس اسٹیشن کو بتایا تھا کہ ہم نے مقامی افراد کی مدد سے گاؤں کے ہر گھر کی تلاشی لی لیکن بچے نہیں ملے، اُنہوں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی تھی، پیر کی صبح اطلاع ملی کہ 2 لاشیں گاؤں کے قبرستان میں پڑی ہیں، جو متاثرہ بچوں کے گھر سے صرف 200 فٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔

پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تصدیق کی، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تفتیش، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے)، اور ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کو طلب کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کیا۔

ابتدائی رپورٹس اور طبی معائنے کے مطابق بچوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن اُن کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق کئی مشتبہ افراد (جن میں مقامی افراد اور خاندان کے افراد بھی شامل ہیں) کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

ضلع ننکانہ صاحب کے رہائشی، بچوں کے والد نے بتایا کہ اُن کی علاقے میں کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور وہ روزگار کی خاطر سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔