The Dawn News - Pakistan - Quetta

کوئٹہ: 2 کمسن بہنوں کو قتل کر کے لاشیں زیر تعمیر مکان میں پھینک دی گئیں
کوئٹہ میں 3 اور 7 سال عمر کی بہنوں کو قتل کر کے لاشیں زیر تعمیر مکان میں پھینک دی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق قمبرانی روڑ کے علاقے کلی بنگلزئی میں قتل کی گئی 2 ننھی بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا، دونوں کی موت سانس بند ہونے سے ہوئی ہے، بی بی میرب کی عمر 3 سال جب کہ بی بی یسریٰ کی عمر 7 سال تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں بچیاں والدہ کے ہمراہ نانا کے گھر میں مقیم تھیں، والدین میں 2 سال قبل علیحدگی ہوئی تھی۔

بچیوں کی رہائش پر خانگی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت والد کو ہفتے میں ایک روز بچیوں کو ساتھ لے جانے کی اجازت تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل چچا بچیوں  کو لینے آیا تھا اور بتا گیا کہ 2 روز تک بچیاں ان کے پاس رہیں گی، تاہم 4 روز گزرنے کے باوجود بچیاں واپس نہیں آئیں تو ننھیال والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

سریاب پولیس نے مقدمہ سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کر دیا۔

کراچی میں ذاتی دشمنی پر 3 سالہ بچہ قتل

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ذاتی دشمنی پر بچے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے 8 سالہ رضا کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے بچے کے سر میں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔

ابتدائی طور پر ملزمان کی تعداد 3 معلوم ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔