The Dawn News - Life & Style - Celebrity

تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
بولی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے آخرکار ان افواہوں پر لب کشائی کی ہے جن میں انہیں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا۔

2020 میں اس قسم کی افواہیں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں تھیں کہ تمنا بھاٹیہ اور عبدالرزاق نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

یہ چہ مگوئیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب دونوں کی ایک جیولری اسٹور کی تقریب میں شرکت کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی شدہ ہیں۔

حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک بھارتی ٹی وی شو کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اس افواہ پر اپنا ردعمل دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مذاق مذاق میں عبدالرزاق، انٹرنیٹ بہت ہی عجیب جگہ ہے، یہ سب بہت شرمناک تھا، وہ اور عبدالرزاق صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور ان کے درمیان بالکل بھی کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس شہر کا نام بھی یاد نہیں رہا، جہاں کے جیولری اسٹور کی افتتاح کے لیے وہ گئی تھیں اور انٹرنیٹ پر ان کی شادی عبدالرزاق سے کرادی گئی۔

اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب ہوتا ہے، جب کسی سے آپ کا کوئی تعلق بھی نہ ہو اور لوگ خود سے ان کے اور آپ کے بارے میں کہانیاں بنا لیں، لیکن ایسے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

تمنا بھاٹیا نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو سمجھا نہیں سکتے، وہ جو چاہتے ہیں، وہی سوچتے ہیں۔

تمنا بھاٹیا 2022 سے بھارتی اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم رواں سال اس قسم کی خبریں سامنے آئیں کہ دونوں نے اپنے رومانوی تعلق کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ باقی ہے۔