The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی ٹی آئی 5 اگست کے احتجاج پر حکمت عملی میں ناکام، پنجاب میں احتجاج کی ہدایت جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے واضح حکمت عملی بنانے میں تاحال ناکام ہے، پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب کے تمام حلقوں میں احتجاج کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو کل (5 اگست) 2 سال مکمل ہوجائیں گے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنائی جاسکی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب کے تمام حلقوں میں احتجاج کی ہدایت کر دی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ حلقوں میں ریلیاں نکالنے اور احتجاج کرنے کے حق میں ہیں۔

قائدین کی رائے ہے کہ گرفتاریوں اور مقدمات سے بچنے کے لیے حلقوں میں احتجاج درست فیصلہ ہوگا، لاہور میں احتجاج کے لیے رہنماؤں کی مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج کہاں ہوگا؟ رہنماؤں کی مختلف آرا کے باعث تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا، متعدد رہنماؤں نے لاہور میں مشترکہ ریلی نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے اسلام آباد سے لاہور تک ایک مارچ کی صورت میں سفر کیا تھا۔

لاہور پہنچنے پر رہنماؤں نے احتجاج کو 90 روز تک مؤخر کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا تھا، جس پر پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے پنجاب بھر میں احتجاج کا واضح اعلان کیا تھا۔