The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کے بیٹےگرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لیے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے‘۔

ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  ’عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے، اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں‘۔

’لیکن اگر وہ یہاں آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، اور انہوں نے تحریک کو لیڈ کرنا ہے تو پھر انہیں گرفتار کرنا اس بھی لیے ضروری ہے کہ پھر وہ لیڈر بنیں اور عمران خان کی پارٹی کو لیڈ کریں‘۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ’اگر وہ یہاں آکر پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں تو یقینا اس سے پارٹی کو ایک چہرہ ملے گا، یہی اعتراض ہم پر اور پیپلز پارٹی پر کیا کرتے تھے کہ وہاں مورروثی سیاست ہو رہی ہے تاہم اس کی اپنی ایک ویلیو ہے جس کی اب ان کو بھی ضرورت بھی پیش آگئی ہے۔ اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا‘۔

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کو سیاست کرنی چاہیے، پولیٹیکل پارٹیز اور لیڈر شپ کےساتھ بیٹھنا چاہیے‘۔

’انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ ہم صرف اسٹیبلیشمنٹ سے ہی بات کریں گے، سیاست دانوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، راستہ جو بھی نکلنا ہے ِادھر سے ہی نکلنا ہے، حالات اور معاملات کو اگر ٹھیک ہونا ہے تو پولیٹیکل پارٹیز اور فورسز نے ہی کرنے ہیں، کوئی اگر یہ کہے کہ باقی سب کو نہیں چھوڑوں گا یا میں ختم کر دوں گا، تو ایسا نہیں ہو سکے گا‘۔