The Dawn News - Pakistan - Sindh

کشمور: سسر نے اپنی دو بہوؤں کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کردیا
سندھ کے ضلع کشمور  میں سسر نے اپنی دو بہووں کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کے  بڈھو خان بھنگوار گاؤں، جو  بخشاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے، میں ایک شخص نے آج غیرت کے نام پر اپنی دو بہووں کو گولی مار  کر قتل کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مشتبہ شخص، گل خان بھنگوار  نے اپنی دو بہووں، رحیمن زوجہ رحمت اللہ بھنگوار اور  ریشماں زوجہ باجر کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر علاقے کی پولیس  موقع پر پہنچی اور   واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بخشاپور ہسپتال منتقل کیا، تاہم بخشاپور ہسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث لاشوں کو کشمور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر، ایس ایچ او بخشاپور رفیق کھیڑو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے جائے وقوع پر پہنچی، تو وہ پہلے ہی اپنا گھر خالی کر کے فرار ہو چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس رپورٹ کے فائل ہونے تک نہ تو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔