The Dawn News - Pakistan

وزارت داخلہ میں حاضر سروس میجر جنرل کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کی راہ ہموار
وزارت داخلہ میں حاضر سروس میجر جنرل کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی، وزارت دفاع نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ وزارت دفاع نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کے جواب میں وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے خط میں لکھا ہے کہ فیلڈمارشل نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجر جنرل نور ولی خان کے نام کی سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے میجر جنرل نور ولی خان کی وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری اور این او سی سے آگاہ کرنےکی درخواست کی ہے تاکہ اس کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سےمیجرجنرل کا باضابطہ سکنڈمنٹ آرڈرجاری کیے جائیں گے۔