The Dawn News - Tech

واٹس ایپ اسٹیٹس میں لے آؤٹ کے ذریعے متعدد تصاویر شیئر کرنے کا فیچر پیش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک ساتھ پوسٹر کی طرح متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

واٹس ایپ پر متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں اسٹیکرز کی طرح شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش فروری 2025 میں شروع کی گئی تھی۔

کئی ماہ تک آزمائش کے بعد اب مذکورہ فیچر کو تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا، اب صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر شیئر کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصاویر شیئر کرنا چاہیں گے تو انہیں متعدد آپشن نظر آتے ہیں۔

صارفین کو اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد میوزک، ٹیکسٹ اور ویڈیو سمیت لے آؤٹ کا آپشن فراہم کیا جاتا ہے۔

صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کے لیے لے آؤٹ کے آپشن
کو کلک کریں گے، جس کے بعد وہ متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق ایک لے آؤٹ میں بیک وقت صارفین 6 تصاویر کو شیئر کر سکیں گے۔

صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ اگر وہ ایک ہی تصویر کو تمام تصاویر میں رکھنا چاہیں تو بھی ان کی تصاویر شیئر ہوجائیں گی۔

فیچر کے تحت تصاویر لے آؤٹ میں جانے کے بعد اسٹوری میں چھوٹی نظر آئیں گی اور وہ ایک فریم کی طرح دکھائی دیں گی۔

ابھی فوری طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صرف ایک ہی تصویر میں 6 تصاویر تک کو شیئر کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اس میں تصاویر کی حد مزید بڑھائی جائے گی۔

علاوہ ازیں ممکنہ طور پر مستقبل میں مذکورہ فیچر کے تحت اسٹیٹس میں متعدد ویڈیوز کو بھی فریم کی صورت میں شیئر کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔