The Dawn News - Sport - Cricket

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی اور افغان کرکٹر کو پیچھے چھوڑ کر 2 نئے عالمی ریکارڈز بنا لیے
پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی، جس میں بیٹرز نے تو کمال دکھایا ہی، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے51 رنز کے عوض 4 وکٹیں لےکر 2 نئے عالمی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔

برطانوی اسپورٹس جریدے ’ویزڈن‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کے ایک روزہ فارمیٹ کے ’اسٹرائیک ریٹ چارٹ‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستانی اسٹار نے ویسٹ انڈیز کےخلاف 4 وکٹیں لےکر بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فل ممبر ون ڈے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تصویر، بشکریہ ویزڈن

چار وکٹیں لینے کے بعد، شاہین اب 100 وکٹوں کی حد کے ساتھ باؤلرز میں سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ 25.4 کے مالک ہیں، اس سے قبل محمد شامی 25.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سرفہرست تھے، شامی واحد باؤلر تھے جن کا اسٹرائیک ریٹ 26 سے کم تھا۔

اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی نے 65 ون ڈے میچوں کے بعد سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے، انہوں نے 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور راشد خان کے پاس تھا، جنہوں نے65 میچز میں 129 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 280 رنز پر آؤٹ کردیا، شاہین نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں اور نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 60، شائی ہوپ 55 اور راسٹن چیز 53  رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز اور حسین طلعت نے بالترتیب 63 اور 41 رنز بنائے اور دونوں بیٹر ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹوں اور 7 گیندیں قبل ہی میچ جیت لیا۔

ایک موقع پر پاکستان کا اسکور 180 پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھا لیکن حسن نواز اور حسین طلعت نے مزید کسی نقصان کے بغیر جیت کو یقینی بنایا۔