The Dawn News - Pakistan - Lahore

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے سنائی گئی 10 سال قید کی سزا  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے سنائی گئی 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 11 اگست کو اپیل کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں اعجاز چوہدری نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، عدالت 10 سال کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی  تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

پس منظر

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔