The Dawn News - Pakistan

بھارتی ایئرچیف کی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ بھی مٹی میں ملا دی، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کی پاکستانی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کے جھوٹے دعوے کو مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے، خیال آگیا کہ انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، مودی کی بھارت اور دنیا میں ٹکے کی اہمیت نہیں رہی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ایئرچیف کی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔

اس سے قبل وزیر دفاع نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستانی طیاروں کو مبینہ نقصان پہنچانے کے حوالے سے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کیے گئے تاخیری دعوے نہ صرف ناقابل فہم ہیں بلکہ وقت کے لحاظ سے بے معنی بھی ہے،  یہ بھی ستم ظرفی  ہے کہ کس طرح سینئر بھارتی فوجی افسران کو بھارتی سیاست دانوں کی اسٹریٹجک دور اندیشی میں ہونے والی ناکامی کو چھپانے کے لیے بطور چہرہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 مہینوں تک ایسے کسی دعوے کی آواز نہیں سنائی دی، جب کہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ پیش کی، اور آزاد مبصرین نے عالمی رہنماؤں، سینئر بھارتی سیاستدانوں سے لے کر غیر ملکی انٹیلی جنس ذرائع نے رافیل سمیت متعدد بھارتی طیاروں کے نقصان کا بڑے پیمانے پر اعتراف ریکارڈ کروایا۔ بھارت نے ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے بھارت کے 6 جیٹ طیارے، ایس 400 ایئر ڈیفنس دفاعی نظام اور بھارتی ڈرون تباہ کر دیے جبکہ متعدد بھارتی ایئربیس کو فوری طور پر غیر فعال بھی کیا گیا۔

بھارتی مسلح افواج کے لیے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے نقصانات بھی کافی زیادہ تھے۔  اگر سچ پرکھنا ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کی جانچ پڑتال کو آزادانہ تصدیق کے لیے پیش کریں،  تاہم ہمیں شبہ ہے کہ اس سے وہ حقیقت سامنے آئے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ قابلیت سے جیتی جاتی ہیں، ملکی سیاسی مصلحت کے لیے تیار کیے گئے ایسے مضحکہ خیز بیانیے ایٹمی خطے میں تزویراتی غلط حساب کتاب کے سنگین خطرات کو بڑھاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جیسا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھی ثابت ہوا کے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی پر تیز، یقینی اور متناسب ردِ عمل دیا جائے گا، اور آنے والی کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر اسٹریٹجک طور پر بھارتی اندھے رہنماؤں پر عائد ہو گی جو وقتی سیاسی فائدے کے لیے جنوبی ایشیا کے امن کے ساتھ جوا کھیلتے ہیں۔