The Dawn News - Pakistan - Lahore

زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں، پھر اپیلیں سنیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بطور اعتراض درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بھی زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔

زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔

فیصل آباد میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے 9 مئی کے مقدمات میں 3 فیصلوں کے خلاف 3 الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں، تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔

اے ٹی سی فیصل آباد کے جج نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 3 الگ الگ مقدمات  میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

اعجاز چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نوٹس جاری کر دیے۔

اعجاز چوہدری نے وکیل میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس شیر پاؤ پُل پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سزا سنائی، عدالت 10 سال کی سزا کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے۔