The Dawn News - World

پاکستان کو چینی درآمد کے ٹینڈر کے جواب میں 539 ڈالر فی ٹن کی پیشکش موصول
یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے پیر کو دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن (کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت) لگایا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے، کیونکہ خوردہ چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

بتایا گیا کہ سب سے کم پیشکش تجارتی ادارے ’ای ڈی اینڈ ایف مین‘ نے دی، جو کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 50 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے تھی، ٹینڈر میں مبینہ طور پر مزید تین شرکا بھی شامل تھے۔

دریفوس نے کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 25 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے 580 اعشاریہ 78 ڈالر فی ٹن (کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت) کی پیشکش کی، جب کہ الخلیج شوگر نے متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ 30 ہزار ٹن میڈیم گریڈ چینی کے لیے 586 ڈالر فی ٹن کی بولی دی، تجارتی ادارے بیئر نے برازیل سے حاصل کردہ میڈیم گریڈ چینی کے لیے 555 ڈالر فی ٹن اور فائن گریڈ چینی کے لیے 550 ڈالر فی ٹن کی پیشکش دی۔

رپورٹس تاجروں کے اب تک کے اندازوں کی عکاسی کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ بعد میں قیمتوں اور مقدار کے مزید تخمینے سامنے آئیں۔

پاکستان کی جانب سے 31 جولائی کو ایک لاکھ ٹن کے پچھلے ٹینڈر میں کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی تھی، اس وقت بھی سب سے کم قیمت 539 ڈالر فی ٹن (کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت) تھی، تاجروں نے کہا کہ چینی کی ترسیل کا انتظام اس طرح کیا جانا چاہیے کہ تمام چینی 20 اکتوبر تک پاکستان پہنچ جائے۔

بریک بلک سپلائیز کی ترسیل یکم سے 15 ستمبر کے درمیان 50 ہزار ٹن کے لیے مطلوب ہے، جب کہ باقی 25 ستمبر تک بھیجی جا سکتی ہے، سمندری کنٹینرز میں چینی بھی یکم سے 20 ستمبر کے درمیان بھیجی جا سکتی ہے۔