The Dawn News - Sport - Cricket

تیسرا ون ڈے: شائے ہوپ کی ناقابلِ شکست سنچری، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 295 رنز کا ہدف دے دیا
تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی شاندار شنچری کی بدولت پاکستان کو 295 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، کپتان شائے ہوپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 94 گیندوں پر 120 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے ابتدا سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود بیٹرز اسکور بورڑ پر رنز جوڑتے رہے، 10 کے مجموعے پر برینڈن کنگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایون لوئس 37 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے، کیسی کارٹی  68 کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شرفین ردرفورڈ 15، راسٹن چیز 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، گداکیش موتی صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، نائب کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں۔

حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی اور ابرار احمد بھی دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ویسٹ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔