The Dawn News - Tech - Mobilephones

بہترین کیمرا اور اے آئی فیچرز سے لیس ویوو کا بہترین فون متعارف
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے بہترین کیمرا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ساتھ مڈ رینج فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’ویوو: وی 60‘ کو 7-7 انچ اسکرین اور 5 ہزار 600 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

فون کو 90 واٹ کے فاسٹ چارجر اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر اپگریڈ سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

’ویوو: وی 60‘ کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر سونی کے کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے دو کیمرے 50 جب کہ تیسرا کیمرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو مختلف میموری ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 15 کے حامل کمپنی کے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں دیگر اپگریڈ فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون میں شادی ولاگنگ کے لیے کیمرا میں خصوصی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ کیمرا کو اے آئی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کردیا گیا ہے۔

ویوو: وی 60’ میں گوگل جیمنائی سمیت دیگر اے آئی فیچرز اور ایپلی کیشن بھی دی گئی ہیں اور اسے 8، 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈل کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار، 12 جی بی کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے رکھی ہے۔

فون کو فوری طور پر محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔