The Dawn News - Pakistan - Kashmir

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
آزاد کشمیر  کی وادی نیلم  میں سڑک بہہ جانے سے رتی گلی بیس کیمپ میں پھنس جانے والے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو  کرلیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ایس ڈی ایم اے)  کے مطابق شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں ڈیڑھ کلومیٹر  طویل سڑک بہہ جانے سے  رتی گلی جھیل جانے والے 700 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔

ان سیاحوں  کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن  رتی گلی سے صبح 7 بجے شروع ہو ا اور  دوپہر 3:30 پر مکمل ہوا، جس کے دوران  رتی گلی میں پھنسے  تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو  کرلیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق  ریسکیو آپریشن  کے دوران وادی نیلم سے  98 گاڑیاں اور 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں  نے حصہ لیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق  سیاحوں کو متعلقہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی جاتی ہے۔