The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا: ریسکیو آپریشن کے دوران کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ’بلیک باکس‘ مل گیا
خیبرپختونخوا حکومت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں  کے دوران کریش ہونے والے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر  دوری کے فاصلے سے ملا، پولیس نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر  مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہو ا تھا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ امدادی ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر باجوڑ کے بارش متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر جارہا تھا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق تباہ کن سیلاب نے ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 401 افراد جاں بحق اور 671 زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ 413 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تعلیمی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، اور 6 سرکاری اسکول بہہ گئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوامی خدمات بھی محفوظ نہیں رہ سکیں، 2 تھانے سیلاب میں بہہ گئے، 639 گاڑیاں تباہ ہوئیں، 127 دکانیں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور 824 کو جزوی نقصان پہنچا۔