The Dawn News - Pakistan - Balochistan

کوئٹہ: دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنے والا لیکچرار 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے گرفتار لیکچرار کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کے حوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے لیکچرر عثمان قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عثمان قاضی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑ نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا، جبکہ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت سے واپس لے جایا گیا۔

اس سے قبل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے یومِ آزادی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا، یہ پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے، اندازہ کریں کہ کتنے بچوں کو اس نے ورغلایا ہوگا، یہ شخص دہشت گردوں کا علاج اپنے گھر پر کرواتا تھا۔

انہوں مزید کہا کہ گرفتار ملزم نے کئی انکشافات کیے ہیں، مجید بریگیڈ کئی ٹیئرز میں کام کرتی ہے، یہ لوگوں کو ورغلا کر انہیں تربیت دیتے ہیں، انہیں خودکش حملہ آور بناتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک ٹیئر میں پولیس، لیویز، فورسز کے اہلکاروں کو قتل کرنے پر پیسے دیے جاتے تھے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی ٹارگٹ کرنے پر انہیں پیسے دیے جاتے ہیں۔